وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طبیعت میں بہتری پر پنجاب ہاؤس آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 14:49

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طبیعت میں بہتری پر پنجاب ہاؤس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق طبیعت میں بہتری پر چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاؤس آئے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے پنجاب ہاؤس میں اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کر دیا ۔ یاد رہے کہ چار روز قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو کمر میں شدید تکلیف پر ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔