خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری

پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن کی کارروائی میں دشمن کے ٹھکانے تباہ۔ 13 دہشتگرد ہلاک ، 6 زخمی ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 14:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء): خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں پاک فوج نے دہشتگردوں کو نوے مربع کلو میٹر کے علاقہ میں محصور کر دیا۔ آپریشن میں تیرہ دہشتگرد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی میں پاک فوج کا ایک جوان سپاہی عبد الجبار شہید ہوا۔

پاک فوج کے دستوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ سپیشل سروسز گروپ نے 90 مربع کلو میٹر کا علاقہ بھی دہشتگردوں سے خالی کروا لیا ۔ جبکہ پاک فوج کے انجینئیرز نے بارودی سرنگیں ناکام بنا دیں۔ آپریشن میں پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن کی بمباری سے دشمن کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔