شریف خاندان منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث ہے ،ْعمران خان

جمعرات 20 جولائی 2017 15:00

شریف خاندان منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث ہے ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پرایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراناشریف خاندان کابڑاجرم ہے،حکمران سمجھتے ہیں وہ عوام کوہمیشہ بیوقوف بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات پیش کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی،عوام کوبیوقوف بنانابھی بہت بڑاجرم ہے۔