Live Updates

تیسر ی بار منتخب وزیراعظم عوام کیلئے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے ،ْ مریم اور نگزیب

جمعرات 20 جولائی 2017 15:00

تیسر ی بار منتخب وزیراعظم عوام کیلئے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے ،ْ مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ تیسر ی بار منتخب وزیراعظم عوام کیلئے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے ،ْ وزیراعظم کیخلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا ،ْ امید ہے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ تماشا لگانے والوں کی درخواست مسترد کردیگی ،ْ عمران خان کی شکل میں سازشوں کے ٹولے کو پاکستان کے عوام بھی مسترد کریں گے ،ْ عمران خان تین عدالتوں سے مفرور ہیں ،ْ پی ٹی آئی سربراہ نے منی لانڈرنگ کی جس سے نیازی سروز بنی ،ْ عوام جھوٹ اور اداروں کی تضحیک سن کر تنگ آ چکے ہیں ،ْ بنی گالہ میں بیٹھے شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے ،ْ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو لگایا جانے والا تالا عمران خان کو اپنے منہ پر لگا لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاناما کیس میں درخواست گزاروں نے کرپشن ،ْمنی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگائے تاہم کیس وہیں کھڑا ہے اور سپریم کورٹ توثیق کرچکی ہے کہ سماعت کردہ مقدمہ کرپشن کا ہے ہی نہیں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عدالت نے توثیق کی کہ وزیراعظم پر کسی دور اقتدار میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،ْوزیراعظم نے اپنے کسی دور میں اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا ،ْوزیراعظم کیخلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مخالفین نے پاناما کیس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ،ْامید ہے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ تماشہ لگانے والوں کی درخواست مسترد کریگی تاہم میں عوام کو حوصلہ دینا چاہتی ہوں کہ تیسری بار منتخب وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے عوام کیلئے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے اور عمران خان کی شکل میں سازشوں کے ٹولے کو پاکستان کے عوام بھی مسترد کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ شخص جسے یقین ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی وہ اپنے آپ کو پاکستان کے آئین و قانون کے سامنے پیش کرسکتا ہے، شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جو دستاویزات جمع کرائیں وہ تصدیق شدہ ہیں لیکن ہماری دستاویزات کے برعکس پیش کردہ ڈاکومینٹس کو جھوٹا ثابت کریں گے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم 50 سال پرانا حساب دے رہے ہیں جنہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا جب کہ وزیراعظم سپریم کورٹ میں عوامی مینڈیٹ، ملک کی ترقی، دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک منصوبے کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے لئے لڑ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے مقدمہ لڑ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوتے اور وہ تین عدالتوں سے مفرور ہیں جنہیں معلوم ہے کہ انہوں نے جرم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے منی لانڈرنگ کی جس سے نیازی سروسز بنی ،ْ عمران خان نے سرکاری اداروں پر حملے کئے ،ْ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ،ْ پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کیا ،ْوزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ لگتا ہے کچھ گڑ بڑ ضرور ہے کیوں کہ اقتدار کی حوس میں روز تماشہ لگایا جاتا ہے اور جس طرح اداروں کی تضحیک کی جارہی ہے ان کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں آیا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ عوام جھوٹ اور اداروں کی تضحیک سن کر تنگ آ چکے ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بنی گالہ میں بیٹھے شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے ،ْ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو لگایا جانے والا تالا عمران خان کو اپنے منہ پر لگا لینا چاہیے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ جے آئی ٹی کے خلاف جو تحقظات پہلے تھے وہ اب بھی ہیں ،ْکسی بھی مخبر یا خفیہ ایجنسی کی طرف سے لائی جانیوالی دستاویز کو مسترد کرنے کا حق رکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ مخالفین کی پیش کردہ غیر تصدیق شدہ دستاویزات کو جھوٹا ثابت کرینگے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات