مانیٹری پالیسی کا اعلان 22 جولائی کو ہوگا

جمعرات 20 جولائی 2017 14:56

مانیٹری پالیسی کا اعلان 22 جولائی کو ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء)مانیٹری پالیسی کا اعلان 22 جولائی کو ہوگانئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی میں اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان ہفتے کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

مانیٹری پالیسی بورڈ کے اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائیگا جس کے بعد نئے گورنر اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے ۔بریفنگ ہفتے کو دوپہر دو بجے دی جائے گی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کریں گے ۔مانیٹری پالیسی میں 14 ماہ سے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد کی سطح پر برقرار ہے ۔