رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر ،

مقدمہ کی سماعت 7 اگست تک ملتوی

جمعرات 20 جولائی 2017 14:36

رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے رینٹل پاور کیس میں قومی احتساب بیورو( نیب) کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جمعرات کو عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،ان کو حاضری سے مکمل استثنی دیا جائے ۔سابق وزیر اعظم کے وکیل نے اس موقع پر اپنے موکل کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت 7اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :