رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ہفتے کو ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جولائی 2017 13:46

رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ہفتے کو ہوگا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جولائی۔2017ء)نئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی میں اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان ہفتے کو کریں گے۔

(جاری ہے)

مانیٹری پالیسی بورڈ کے اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد نئے گورنر اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔بریفنگ ہفتے کو دوپہر دو بجے دی جائے گی، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کریں گے۔مانیٹری پالیسی میں 14 ماہ سے شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔