پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آڈٹ اعتراضات پر تحفظات کا اظہار، تمام آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
جمعرات 20 جولائی 2017 13:55
(جاری ہے)
سردار عاشق حسین گوپانگ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر اندر تمام آڈٹ اعتراضات پر دوبارہ محکمانہ آڈٹ کمیٹی ( ڈی اے سی) کااجلاس منعقد کرکے اعتراضات نمٹائے جائیں۔
سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان بشیر نے 2007ء میں کمپیوٹرز کی خریداری میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے پی اے سی کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات پر کہاکہ ان کی وزارت پی اے سی کے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے دو انکوائریوں کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں کی گئی ۔ پی اے سی ہمیں متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کا حخم دے تو ہم عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ آڈٹ حکام نے شیخ زاید ہسپتال لاہور میں 2009ء میں کمپیوٹر اور پرنٹرز کی چوری کے حوالے سے آڈٹ اعتراض پیش کیاجس پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ واقعہ فروری 2009ء پیش آیا ۔ مارچ 2009ء میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اپریل 2014ء میں وزیر موصوف کے حکم پر یہ معاملہ صوبہ کے سپرد کردیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پہلی انکوائری میں جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی وہ غائب ہو گئے۔ عدالتیں کیا کریں گی اور فیصلے کیسے ہوں گے۔ اس میں نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بھی شامل تھے۔ 44 لاکھ کی چوری کوئی چھوٹا اہلکار نہیں کرسکتا۔ آڈٹ حکام نے کہاکہ محکمہ نے تو 2014ء میں اس کیس سے دستبرداری ظاہر کرائی تھی۔ جس شخص کی نشاندہی ہوئی اس کی بھی تنخوا وزارت کی طرف سے جاری کرادی گئی۔ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان بشیر نے کہاکہ وزارت نے تو تحقیقاتی افسر کی رپورٹ کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائے۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ کہ جس پرالزام تھا وہ شیخ زاید ہسپتال کاملازم تھا وہ اب ضمانت پر ہے۔ ریکارڈ صوبائی حکومت کے پاس چلا گیا ہے ۔ہمیں تمام اطلاعات لے کر پی اے سی کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے وقت دیا جائے ۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر اندر ڈی اے سی کااجلاس کرکے تمام زیر التوا آڈٹ اعتراضات کو نمٹا یاجاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.