یورپ اسرائیل کو نظرانداز کرکے اپنی سلامتی کو نظرانداز کر رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم

جمعرات 20 جولائی 2017 13:55

یورپ اسرائیل کو نظرانداز کرکے اپنی سلامتی کو نظرانداز کر رہا ہے، اسرائیلی ..
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یورپی یونین کو ’مخبوط الحواس‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک علاقائی اجلاس کے دوران بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ یورپ اسرائیل کو نظر انداز کر کے اپنی سلامتی کو نظر انداز کر رہا ہے اور یہ ’پاگل پن‘ ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بیان پولینڈ، ہنگری، چیک جمہوریہ اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے ایک ملاقات کے دوران دیا۔ نیتن یاہو کی جانب سے مائیک پر کی جانے والی تمام بات چیت دوسرے کمرے میں بیٹھے صحافیوں نے براہ راست سنی۔

متعلقہ عنوان :