چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملے کی تیاری کرلی ہے،ملائم سنگھ

جمعرات 20 جولائی 2017 13:52

چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملے کی تیاری کرلی ہے،ملائم سنگھ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) سابق بھارتی وزیر دفاع ملائم سنگھ یادیو نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ہمارا اصل دشمن پاکستان نہیں چین ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیر نے اپنے دونوں پڑوسی ممالک پر الزام لگایا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملے کی تیاری کرلی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے اپنے ایٹمی ہتھیار پاکستان میں چھپا رکھے ہیں،متنازع علاقے میں بھارتی اشتعال انگیزی بڑے تنازع کو جنم دے سکتی ہے۔ادھر چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر بھارت باز نہ آیا تو بڑی محاذ آرائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :