یمن میں عرب اتحاد سے متعلق قطری وزیر دفاع کے بیان پر حوثی مدح سرا

قطر کو یمن میں عرب اتحاد میں شمولیت کے لیے مجبور کیا گیا تھا،وزیردفاع خالد العطیہ کا انٹرویو

جمعرات 20 جولائی 2017 13:52

یمن میں عرب اتحاد سے متعلق قطری وزیر دفاع کے بیان پر حوثی مدح سرا
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کی نام نہاد انقلابی کمیٹیوں کے سربراہ محمد علی الحوثی نے قطری وزیر دفاع خالد العطیہ کے دوحہ کی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کی حمایت میں یمن میں بروئے کار عرب اتحاد میں شمولیت سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وزیر دفاع نے کہا کہ قطر کو یمن میں عرب اتحاد میں شمولیت کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قطر نے یہ پہلی مرتبہ کھلے عام تسلیم کیا ہے کہ وہ یمن میں قانونی حکومت کی بحالی اور باغیوں کی سرکوبی کے لیے تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل نہیں ہونا چاہتا تھا۔خالد العطیہ نے ترکی کے سرکاری ٹیلی ویڑن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کبھی یمن کے اندر نہیں گیا ہے اور ہم تمام مشن کے دوران میں سعودی سرحد پر موجود رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ (متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ) بحران کے آغاز پر ہمیں یہ کہا گیا تھا کہ سعودی سرحد سے واپس چلے جائیں اور ہم نے ایسے ہی کیا تھا اور ہماری فوج واپس آگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :