چاہتے ہیں پاناماکیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہو ،ْحقیقی جمہوریت کیلئے احتساب ضروری ہے ،ْسراج الحق

جمعرات 20 جولائی 2017 13:45

چاہتے ہیں پاناماکیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہو ،ْحقیقی جمہوریت کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پاناماکیس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہو ،ْحقیقی جمہوریت کیلئے احتساب ضروری ہے ،ْحکمرانوں نے اپنے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں دئیے ،ْعوام جلدکرپٹ لوگوں کوجیلوں اوردیانتدارلوگوں کواقتدارمیں دیکھیں گے۔ جمعرات کو پاناما پیپرز عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرا ج الحق نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت بھی ہو اور احتساب بھی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کیلئے احتساب ضروری ہے ،ْ حکمرانوں نے اپنے دفاع میں کوئی ثبوت نہیں دئیے ،ْعوام جلدکرپٹ لوگوں کوجیلوں اوردیانتدارلوگوں کواقتدارمیں دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ قرضے معاف کرانے والوں کا کڑا احتساب ہو، قوم غریب ہورہی ہے اور حکمران مالدار ہورہے ہیں،اقتدارمیں آکراختیارات کواپنے مقاصدکیلئے استعمال کرناغلط ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملکی خزانہ خالی ہورہا ہے اوروزیرخزانہ کاخزانہ بھررہاہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اورکاروبار علیحدہ ہوناچاہیے ،ْحکومت کہتی ہے ہمارے پاس دستاویزات ہیں، تو وہ پیش کرے۔سراج الحق نے کہا کہ اقتدارکو عوام کی بھلائی کے بجائے اپنے کاروبار کے لئے استعمال کیا جانا افسوسناک ہے، قرضے لیکرمعاف کرانیوالوں کابھی احتساب ہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :