Live Updates

عمران خان عدالت سے مفرور ملزم ہیں اور بار بار بلاوے کے باوجود وہ عدالت حاضر نہیں ہو رہے ،ْ دانیال عزیز

جمعرات 20 جولائی 2017 13:41

عمران خان عدالت سے مفرور ملزم ہیں اور بار بار بلاوے کے باوجود وہ عدالت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت سے مفرور ملزم ہیں اور بار بار بلاوے کے باوجود وہ عدالت حاضر نہیں ہو رہے ،ْکیس کوجلدازجلدنمٹایاجائے اورنوٹس جاری کیے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے پاناما کیس کو مسخ کیا جا رہا ہے ،ْ میری وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ وہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کریں تاکہ کیس کا کوئی حتمی نتیجہ نکالا جا سکے ۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان دلیری دکھاتے ہیںاورعدالت کی پرواہ نہیں کرتیاور نہ ہی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔دانیال عزیز نے کہا کہ اس کیس کوحیلے بہانے کرکے مسخ کرنیکی کوشش کی جارہی ہے،40سی50نامعلوم افرادکی شناخت کیلئے عدالت نے ریکارڈطلب کیا۔عدالت نے واقعہ ا کاتمام ریکارڈپیمراسے مانگاہے۔ انہوںنے کہاکہ اس کیس کوجلدازجلدنمٹایاجائے اورنوٹس جاری کیے جائیں ،ْاس کیس کی پارلیمانی کمیٹی سے تفتیش کرائی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات