Live Updates

عمران خان کے باپ نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی ،ْذو الفقار علی بھٹو نے نوکری سے نکالا تھا ،ْ عابد شیر علی

جمعرات 20 جولائی 2017 13:40

عمران خان کے باپ نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی ،ْذو الفقار علی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے باپ نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذو الفقار علی بھٹو نے نوکری سے نکالا تھا ،ْعمران خان صرف ایک نسل کا جواب دیں ،ْ عمران خان کا وکیل بابر اعوان ایک فراڈیا انسان ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بنی گالہ سے زمان پارک تک کی جائیداد کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی ،ْ ان کی نیازی سروس بھی کرپشن کی کمائی میں ڈوبی ہوئی ہے ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ عمران خان کے والد کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے نکالا گیا کیونکہ عمران خان اور ان کے والد دونوں قومی دولت لوٹ رہے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان کے والد کو ذو الفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیا د پر نکالا تھا انہوںنے کہاکہ عمران خان چوری کے پیسے سے لندن کی یونیورسٹی میں پڑھنے گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کیس حیثیت سے حسن ،ْ حسین اور مریم سے کاروبار کا سوال کر تے ہیں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا وکیل بابر اعوان ایک فراڈیا انسان ہے ، عمران خان کی اصل خواہش دراصل ملک میں انتشار پھیلانا ہے اسی لئے وہ اپنے بچوں کو اس ملک میں واپس نہیں لانا چاہتے ، عمران خان نے تو اپنی بیٹی کی ولدیت قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا حالانکہ دنیا بھر کے میڈیا پر اس کی اصلیت ثابت ہوچکی تھی ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری لیڈر شپ نے چالیس کا حساب دیا عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا حساب دیں ۔انہوںنے کہاکہ کرپشن اور جھوٹ عمران خان کے خمیر میں شامل ہے ۔عابد شیر علی نے کہاکہ
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات