وزیر عظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی میں تیزی لائی جائے ،حافظ حفیظ الرحمن

جمعرات 20 جولائی 2017 13:40

وزیر عظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نیشنل بینک آف پاکستان کے گروپ چیف (اے آر جی) طارق جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر عظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی میں تیزی لائی جائے تاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھی کاروبار کے مواقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دور درازعلاقوں میں بھی اپنے برانچ آفس کھولے جس میں ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پیکیجز متعارف کرائے جائیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے سفر میں ہماری خواہش ہے کہ نیشنل بینک بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے، پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے تمام بینکوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا ان کے مسائل دریافت کئے اور بینکوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں خصوصاً ہوٹل انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںجس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے اس شعبے میں تجربہ رکھنے والوں فائنسنگ کی سہولت فراہم کرے، وزیر اعلیٰ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے صوبے کا پہلا انڈسٹریل زون اپنے مرحلے میںہے جلد انڈسٹریل زون کو فعال کیا جائے گا جس میں چھوٹی انڈسٹریز کو مکمل تعاون فراہم کیاجائے گا ،سی پیک انڈسٹریل زون کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :