اسسٹنٹ کمشنرگلگت کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی،متعددگرفتار

جمعرات 20 جولائی 2017 13:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے میونسپل انسپکشن ٹیم کے ہمراہ گلگت شہر میں گرانفروشوں ،ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا،متعدد دکاندارگرفتارکرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،سیکٹرز مجسٹریٹس چراغ الدین،زوالفقار علی ،فوڈ انسپکٹر راشد حسین میونسپل فورس اور جی بی پولیس کے ہمراہ گھڑی بازار،اتحاد چوک،جماعت خانہ بازار ،ہسپتال روڈ ،اور شہید ملت روڈ پر واقع دکانوں ،ہوٹلوں ،گیس ڈیلرز اور سویٹس شاپس پر چھاپے مارے ،جس کے دوران ہوٹلوں کے کچن میں ناقص صفائی پر متعدد ہوٹل مالکان اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیئے گئے جبکہ جنرل سٹورز سے زائد المعیاد اشیاء کی برآمدگی پرزمہ دار دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے گئے اور جماعت خانہ بازار میں ایل پی جی گیس ڈسٹری بیوٹر کو آ گ بجھانے کا آلات کی تنصیب نہ کرنے پر انکے خلاف کارروائی کی گئیں ۔

(جاری ہے)

چھاپوں کے دوران ہوٹلوں اور ایل پی جی گیس کاکام کرنے والے دکانداوں کو حکم دیاکہ وہ فوری طور پر آگ بجھانے والے جدید ملٹی پرپز سسٹم لگائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کارروائی جارہی ہے۔