ہماری ترجیح استورکے عوام کوپرامن ماحول فراہم کرناہے،اسحق خان

جمعرات 20 جولائی 2017 13:22

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء)استورکے ایس پی اسحق خان نے کہاہے کہ ہماری ترجیح استورکے عوام کوبہترسکیورٹی کاایسابہترماحول فراہم کرناہے جس میں یہاں کے عوام امن وآشتی کے ساتھ زندگی گزارسکے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پولیس لائن استورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس کے جوان دہشت گردی کے ناسورسے نبرآزماہونے کیلئے مکمل طورپرتیارہے اور دہشت گردی کامقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کوعوام کی دعائوںسے جیت کردکھائیںگے ۔

انہوںنے پولیس فورس کوہدایت دی کہ وہ اپنی فرائضی منصبی ایمانداری سے اداکریں ،اگرکسی پولیس اہلکارنے ڈیوٹی میں کوتاہی برتی توان کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائیگی۔انہوںنے پولیس فورس پرزوردیتے ہوئے کہاکہ فورس مشکوک سرگرمیوں پرنظررکھے ،جبکہ استورکے داخلی وخارجی راستوںپرچیک پوائنٹ قائم کریں ۔انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دفترکے دروازے کھلے ہیں ۔