ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قاتل کو پھا نسی دیدی گئی

جمعرات 20 جولائی 2017 13:15

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قاتل کو پھا نسی دیدی گئی
اٹک کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پتھر گڑھ حسن ابدال میں قتل کے مجرم محمد لطیف کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میںپھانسی دے دی گئی ، محمد لطیف نی25مارچ 2004 میںلین دین کے تنازعہ پراپنے ہی گائوں کے عبدالوحید کوچھری کے وا رکر کے قتل کیا تھا ، قتل کا مقدمہ نمبر66/2004مقتول کے چچا فیض الرحمن کی مدعیت میں تھانہ صدر حسن ابدال میں درج ہوا ،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر نے یکم جولائی 2004میں جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی سزائے موت کو برقرار رکھا ، بعد ازاں صدرپاکستان سے رحم کی اپیل خارج ہونے پرمحمد لطیف کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں پھانسی دے دی گئی ہے ، لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :