ریاستی دوروں کے دوران مجھے گلدستے پیش نہ کیے جائیں،مودی

استقبال کے وقت پھول کے ساتھ ہاتھ سے بنا رومال پیش کیاجائے،بھارتی وزیراعظم کی ہدایت

جمعرات 20 جولائی 2017 12:48

ریاستی دوروں کے دوران مجھے گلدستے پیش نہ کیے جائیں،مودی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ جب بھی دورہ کریں تو انھیں گلدستے نہ پیش کیے جائیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق وزارت برائے داخلہ امور نے تمام ریاستوں سے کہا کہ وزیراعظم کو انڈیا کے اندر دوروں پر گلدستے پیش نہ کیے جائیں۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انھیں ایک پھول کے ساتھ ہاتھ سے بنا رومال یا کتاب پیش کی جائے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نریندر مودی نے دورہ کرنے والوں کے لیے گلدستوں کی بجائے کتابوں کی وکلات کی ہو۔