پرامن پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں،اعزازچوہدری

جمعرات 20 جولائی 2017 12:50

پرامن پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں،اعزازچوہدری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی کے رکن ٹام گیرٹ، پرنس ولیمز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ڈیبی جونز بھی موجود تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اعزاز چوہدری نیوفدکوپاکستان میں بہترہوتی ہوئی معیشت پر بریفنگ دی۔

انہوں نے وفد کوملک میں سیکیورٹی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکی کاروباری افراد اور تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پرامن پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبیسیپاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ چین، کوریا، یورپی، امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان اورامریکا نیجہاں مل کر کام کیا وہاں فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :