Live Updates

نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی،ذوالفقار علی بھٹو نے عمران خان کے والد کو کرپشن کے الزام میں نکالا، عابد شیر علی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:41

نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی،ذوالفقار علی بھٹو نے عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے 50 سال کا احتساب دیااور اب عمران خان سے جواب چاہیئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے یہی سوال پوچھنے آیا ہوں کہ وہ کس حیثیت سے حسن نواز ،حسین نواز اور مریم نواز سے ان کے کاروبار کا سوال کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی جبکہ عمران خان کے والد نے پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کے الزام میں نکالا تھا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد نے بنی گالہ سے لے کر زمان پارک کی پراپرٹی پاکستان کے غریب عوام کے پیسوں سے چوری کر کے بنائی ۔عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات