آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان

جمعرات 20 جولائی 2017 12:41

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان
ملتان/ ساہیوال/ بہاولپور/ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، بالائی و جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ،ڑوب، قلات،سبی، نصیرآباد، میں کہیں کہیں جبکہ فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، سبی ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ، سب سے زیادہ بارش خانپور 46، رحیم یار خان 08، ملتان، میانوالی05، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 43، تربت42، نوکنڈی 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :