سیکیورٹی صورتحال بہترہونے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے،

چین کے علاوہ بھی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں ترقی کے نئے راستے کھول دیئے ہیں ،پاکستان اورامریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کامضبوط رشتہ قائم ہے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات میں گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 12:41

سیکیورٹی صورتحال بہترہونے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال بہترہونے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے،چین کے علاوہ بھی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں ترقی کے نئے راستے کھول دیئے ہیں ،پاکستان اورامریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کامضبوط رشتہ قائم ہے۔

جمعرات کو امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفد میں امریکی رکن کانگریس ٹوم گیرٹ اور چیمبرآف کامرس کے ڈیبی جونز شریک تھے۔پاکستانی سفیرنے وفدکوپاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔اعزاز چوہدری کاکہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال بہترہونے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے،چین کے علاوہ بھی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں ترقی کے نئے راستے کھول دیئے ہیں ،پاکستان اورامریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کامضبوط رشتہ قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :