کراچی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انیس قائم خانی کو حج کی ادائیگی کی اجازت دیدی

جمعرات 20 جولائی 2017 12:41

کراچی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انیس قائم خانی کو حج کی ادائیگی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج کے مقدمہ میں انیس قائم خانی کو حج کی ادائیگی کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج کے مقدمہ میں پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔ انیس قائم خانی کو حجاز مقدس کے سفر کیلئے پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت کا انیس قائم خانی کو 20 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث عثمان معظم کو بھی حج کی ادائیگی کی اجازت دی تھی۔ سما

متعلقہ عنوان :