جیلن اور ہیلانگ میں طوفان ، کاروبار زندگی معطل

بدھ کو اٹھنے والا طوفان گذشتہ روز ان علاقوں میں ٹکرا کر ختم ہو گیا سڑکیں بند ،مواصلات سسٹم درہم برہم ،1100گھروں کو نقصان پہنچا

جمعرات 20 جولائی 2017 12:35

جیلن اور ہیلانگ میں طوفان ، کاروبار زندگی معطل
چانگ چن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) شمالی مشرقی چین میں گذشتہ بدھ کو اٹھنے والا طوفان جیلن اور ہیلانگ جیانگ صوبوں کے بعض علاقوں میں ٹکر ا کر ختم ہو گیا ، طوفان کے باعث ان علاقوں میں سڑکیں بند ہو گئیں ، مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ 1100گھروں کو نقصان پہنچا ، یانگ جی کائونٹی ، جیلن میں طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئیں جن کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 18لاپتہ ہو گئے، گذشتہ روز ہونیوالی بارشوں کے باعث کائونٹی میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی تا ہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، بارش اس قدر شدید تھی کہ کئی چھوٹی گاڑیاں اس میں بہہ گئیں ،مقامی صوبائی حکام نے وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران جیلن شہر میں 60ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقے میں سیلاب بھی آ سکتا ہے،جیلن میں گذشتہ ہفتے شدید بارشوں کے باعث 110000افراد بے گھر ہو گئے تھے جبکہ حکومت نے 32360افراد کو علاقے میں لوگوں کی مدد کیلئے بھیج دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :