متحدہ عرب امارات میں وٹس ایپ کالز میں رکاوٹ کی اصل وجہ سامنے آگئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 20 جولائی 2017 12:10

متحدہ عرب امارات میں وٹس ایپ کالز میں رکاوٹ کی اصل وجہ سامنے آگئی

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2017ء) دبئی میں ڈیجیٹل سروسز مہیا کرنے والی کمپنی سمارٹ ورلڈ کے چیئر مین ڈاکٹر سعید ال دہری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی صورتحال اتنی سازگار نہیں ہے کہ وٹس اٰئپ کالز کی بغیر کسی رکاوٹ کے اجازت دے دی جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سعید ال دہری نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کسٹمر کے طور پر اگر مجھے وٹس ایپ سے کال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے تو میں ضرور اس سے مستفید ہوں گا لیکن متحدہ عرب امارات اور دوسرے عرب ممالک کی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس کی تجویز قطعانہیں دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کی صورتحال اس علاقے میں اس قدر ناساز گار ہے کہ وٹس ایپ سے کال کرنے کی سہولت فراہم کرنا خود دہشتگردوں اور انتہاء پسند عناصر کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔لہذا میں ایسی کسی سہولت کی حمایت نہیں کروں گا جس سے علاقے میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کی راہ ہموار ہو۔