ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کیلئے ڈائملر نے تین ملین سے زائد مرسیڈیز گاڑیاں واپس بلا لیں

جمعرات 20 جولائی 2017 12:25

ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کیلئے ڈائملر نے تین ملین سے زائد ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) جرمن کار ساز ادارے ڈائملر نے تحفظ ماحول کی خاطر یورپ بھر سے تین ملین سے زائد مرسیڈیز ڈیزل گاڑیاں واپس بلا لیں۔

(جاری ہے)

ڈائملر کے مطابق اس دوران گاڑیوں سے خارج ہونیوالی ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کیا جائیگا۔ گاڑیوں کے نظام کو بہتر بنانے کے اس کام پر تقریباً 220 ملین یورو کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :