چین نے بھارتی سرحد پر بھاری اسلحہ وگولہ بارود پہنچا دیا

چین نے سامانِ حرب کو سڑک اور بذریعہ ٹرین وہاں منتقل کیا،فوجی گاڑیاں بھی تبت منتقل

جمعرات 20 جولائی 2017 12:23

چین نے بھارتی سرحد پر بھاری اسلحہ وگولہ بارود پہنچا دیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) چین نے بھارت کی سرحد کے قریب تبت کے علاقے میں بھاری اسلحہ منتقل کر دیا ہے۔چین کی فوج کے سرکاری اخبار نے رپورٹ کیا کہ چینی فوج کی مغربی کمانڈ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود اور فوجی گاڑیوں کو تبت منتقل کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چین نے سامانِ حرب کو سڑک اور بذریعہ ٹرین وہاں منتقل کیا ہے۔

اس سے قبل ملک کی افواج نے تبت میں انڈین سرحد کے قریب فوجی مشقیں کیںجس میں اصلی گولہ بارود استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چینی احکام نے ملک میں موجود غیرملکی سفارتکاروں کو بتایا کہ چین کی افواج علاقے میں صبر سے انتظار کرتی رہی ہیں لیکن اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے بھارت کی سرحد کے قریب اتنی بڑی تعداد میں سامانِ حرب پہنچانا اور وہاں فوجی مشقیں کرنے کا مقصد بھارت کو سخت پیغام پہنچانا ہے۔اگرچہ اس علاقے بھارت کی فوج بھی بڑی تعداد میں موجود ہے لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ چین کی افواج کو جدید اسلحے سے لیس ہونے کی وجہ سے بھارتی افواج پر برتری حاصل ہے