تعلیم سے لگن ، 80 سالہ شخص نے بی اے کے تین سمسٹرز پاس کر لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 11:55

تعلیم سے لگن ، 80 سالہ شخص نے بی اے کے تین سمسٹرز پاس کر لیے
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : آج کل کے دور میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ہر کسی کا خواب بن گیا ہے۔ لیکن تعلیم سے لگن کی ایسی مثال کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ ملتان کے رہائشی ایک 80 سالہ شخص نے بی اے کے تین سمسٹرز پاس کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلیم سے لگن اتنی کہ 80 سالہ محمد اسلم نے بی اے کرنے کے ٹھانی اور بی اے کرنے کے لیے اپنے ہی بچوں کو اپنا استاد بنا لیا۔ محمد اسلم کی بیٹی انگریزی اور ان کا بیٹا کمپیوٹر سائنس کے مضمونوں میں اپنے والد کی مدد کرتے ہیں۔ محمد اسلم کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی اے کے تین سمسٹرز پاس کرنے پر میرے اہل خانہ بھی بے حد خوش ہیں۔ بی اے مکمل کر کے سیاست میں قدم رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :