مسلم لیگ ن کا ایک مخصوص گروپ وزیر اعظم اور چودھری نثار میں دوریاں پیدا کر رہا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 11:46

مسلم لیگ ن کا ایک مخصوص گروپ وزیر اعظم اور چودھری نثار میں دوریاں پیدا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے مابین بڑھتی ہوئی دوریاں اور اختلافات کا میڈیا اور ہر سیاسی حلقے میں ہی چرچا ہے۔ کئی مرتبہ یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ ان دونوں کے مابین دوریوں اور اختلافات کو دور کرنے کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اہم کردار ادا کریں گے ۔

تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ چودھری نثار علی خان اور وزیر اعظم کے مابین دوریاں کوئی اور نہیں بلکہ مسلم لیگ ن ہی کا ایک مخصوص گروپ پیدا کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ مخصوص گروپ پارٹی میں چودھری نثار علی خان کے خلاف رائے ہموار کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس گروپ کا مقصد پارٹی میں چودھری نثار علی خان کی پوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس مخصوص گروپ کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم اور چودھری نثار علی خان کے مابین دوریاں بڑھا کر وزیر اعظم پر دباؤ ڈالا جائے اور ان دونوں کا رابطہ مشکل بنایا جائے ۔

لیکن وزیر اعظم کو معلوم ہے کہ کچھ کابینہ اراکین وزیر اعظم اور چودھری نثار علی خان کے مابین اختلافات کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ پارٹی میں اپنی پوزیشن کلئیر کر سکیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف جو کہ اس تمام تر صورتحال سے آگاہ ہیں، پارٹی میں بدمزگی نہ ہو اس لیے چُپ ہیں۔

متعلقہ عنوان :