نواز شریف کا سارا کیس ہی اسحاق ڈار نے خراب کیا ہے۔ نبیل گبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 11:35

نواز شریف کا سارا کیس ہی اسحاق ڈار نے خراب کیا ہے۔ نبیل گبول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتےہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف پر بحیثیت وزیر اعظم صادق اور امین والا کیس تو بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف ان کے قومی اسملی میں تقریر نکال لیں اور جے آئی ٹی کی رپورٹ نکال لیں۔

(جاری ہے)

آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں الگ اور جے آئی ٹی کے سامنے الگ بیان دیا تھا ۔

ان کے بیان سے ہی تنازعہ پیدا ہوا۔ نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف کو خود بھی پتہ ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور وہ پھنس چکے ہیں۔ اور ان کو ڈبونے والے ان کے نزدیک ترین لوگ ہیں جو ان کے رشتے دار بنے ہوئے ہین۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں تو صاف الفاظ میں کہوں گا کہ نواز شریف کا سارا کیس اسحاق ڈار نے خراب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: