پی ایس 114الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جولائی 2017 11:33

پی ایس 114الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جولائی۔2017ء)الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مستردکردی۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے پیپلز پارٹی کےامیدوار سعید غنی کامیاب ہوئے تھے۔ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھیج دیا ہے۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔