سلما ن اکرم راجہ کی جانب سے پیش کیے جانے والا ثبوت ردی کی ٹوکری میں پھینکا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء):نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور تجزیہ کار رؤوف کلاسرا نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ثبوتوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے گلف اسٹیل مل کے معاہدے سے متعلق کچھ سوالات لکھ کر بھیجے تھے ۔

اور جے آئی ٹی نے کہا تھا کہ شریف خاندان کادعویٰ ہے کہ ان کی دبئی میں بارہ ملین کی ڈیل ہوئی تھی، لہٰذا اس بات کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

دبئی حکومت نے سرکاری طور پر جے آئی ٹی کو بھیجے گئے جواب میں صاف کہا ہے کہ ایسی کوئی ڈیل یا معاہدہ نہیں ہوا۔ ہمارے ریکارڈ میں 12 ملین کی کوئی ڈیل جسٹرڈ نہیں ہے۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ دبئی کی حکومت یہ بات جے آئی ٹی کو لکھ کر دے چکی ہے۔

اب جب سپریم کورٹ کی سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ ثبوت پیش کریں گے تو عدالت سلمان اکرم راجہ کی بات پر بھروسہ کرے گی یا جے آئی ٹی کو دبئی حکومت کی جانب سے لکھے گئے جواب پر؟ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ سپریم کورٹ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ثبوتوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: