اگلے ہفتے میں وزیر اعظم نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ہو جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 11:07

اگلے ہفتے میں وزیر اعظم نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ہو جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پُرانے دستاویزات کو نئے بنا کر تمام الیکٹرانک میڈیا کو بھجوا دیا اور اونچی اونچی آواز میں کہا جانے لگا کہ جے آئی ٹی کی سب باتیں غلط ثابت ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں میاں نواز شریف کا بطور وزیر اعظم اور بطور رکن قومی اسمبلی قسمت کا فیصلہ ہو جائے گا۔ سعید قاضی نے بتایا کہ اب پیش کیے جانے والے دستاویزات پہلے سے ہی سپریم کورٹ کی فاضل عدالت میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :