منشیات فروش نے کوکین چوری ہونے پر پولیس کو کال کر دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 جولائی 2017 23:49

منشیات فروش  نے  کوکین چوری ہونے پر پولیس کو کال کر دی

فلوریڈا کی پولیس کا  کہنا ہے کہ ایک شخص ،جس نے اپنی شناخت منشیات فروش کے نام سے کرائی ،  نے فون پر اپنی گاڑی سے کوکین چوری ہونے کی اطلاع دی ۔
اوکالوسا کاؤنٹی شیرف کے آفس میں 32 سالہ ڈیوڈ بلیکمون نے کال کی اور بتایا کہ کوئی اس کی گاڑی سے کوکین چرا کر لے گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید پوچھنے پر ڈیوڈ نے بتایا کہ جب گاڑی 400 ایڈ سٹریٹ میں پارک تھی تو کوئی گاڑی میں داخل ہوا اور 50 ڈالر کے ساتھ چوتھائی اونس کوکین بھی چرا کر لے گیا۔
پولیس جب گاڑی تک پہنچی اور گاڑی کی تلاشی  لی تو اس میں سے منشیات اور نشہ کرنے والا آلات  ملے۔پولیس کو گاڑی میں کئی مقامات پر چھپائی گئی کوکین بھی مل گئی۔
پولیس نے ڈیوڈ کو منشیات رکھنے  اور گرفتاری میں مزاحمت کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :