دس سالوں میں تیز ترین شرح ترقی 5.3 فی صدحاصل کر لی،توانائی، معیشت اور امن تینوں میں بہتری ہے، ملک کے استحکام کو ڈسٹرب کیا گیا تو تمام محنت پر پانی پھر جائے گا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال

بدھ 19 جولائی 2017 23:57

دس سالوں میں تیز ترین شرح ترقی 5.3 فی صدحاصل کر لی،توانائی، معیشت اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کو سی پیک کے ذریعے ٹیک آف کا تیسرا موقع ملا ہے،پہلا موقع 1960 اور دوسرا 1990 میں ملا، ایک کو جنگ اور دوسرے کو سیاسی میوزیکل چئیر سے ضائع کر دیا، اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دس سالوں میں تیز ترین شرح ترقی 5.3 فی صدحاصل کر لی، دنیا بھر میں پاکستان کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، مخالفین کو سوائے ستیاناس اور بیڑہ غرق کرنے کے کچھ نظر نہیں آتا۔

انہوںنے کہاکہ توانائی، معیشت اور امن تینوں میں بہتری ہے، ملک کے استحکام کو ڈسٹرب کیا گیا تو تمام محنت پر پانی پھر جائے گا، الیکشن میں دس ماہ رہ گئے ہیں تو جلد بازی کس بات کی ہے، وزیرر اعظم پر سرکاری وسائل میں خرد برد کا کوئی الزام نہیںہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو 2025 تک پہلی 25 معیشتوں میں شامل کیا جائیگا، نوجوانوں کو ڈیجیٹل انقلاب کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :