پورے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات منعقد ہونے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا ، ملک مضبوط ہوگا اور جمہوری عمل مستحکم ہو، نواز حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کرے، موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کو بڑا منصوبہ نہیں دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب

بدھ 19 جولائی 2017 23:54

پورے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات  منعقد ہونے سے قومی یکجہتی کو فروغ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات ہوں ،اس دن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی انتخابات ہوں اس عمل سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا ،ملک مضبوط ہوگا اور جمہوری عمل مستحکم ہو ، نواز حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کرے۔

نواز حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کو بڑا منصوبہ نہیں دیا ، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔ وہ بدھ کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات ہوں۔

(جاری ہے)

اس دن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی انتخابات ہوں اس عمل سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔

ملک مضبوط ہوگا اور جمہوری عمل مستحکم ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کرے۔ نواز حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کو بڑا منصوبہ نہیں دیا بلکہ ان منصوبوں کو بھی روک دیا ہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کئے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز حکومت کو چار سال ہوگئے ہیں اس نے گلگت بلتستان کے عوام کو ریاست کے ثمرات سے محروم رکھ کر انتقام کا نشانہ بنایا ہے کیوں کہ گلگت بلتستان کے عوام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے آج بھی پیار کرتے ہیں۔

18اکتوبر کو کراچی میں شہید ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے بھی تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف حکومتی اتحاد کا مقابلہ کیا بلکہ دھاندلی کو بھی روکا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو شامل کیا جائے۔ اجلاس میں صوبائی صدر امجد حسین،دیگر عہدیدار جمیل احمد،ظفر اقبال،عمران ندیم،سعدیہ دانش،محمد موسیٰ، محمد علی اختراور نئے منتخب ایم ایل اے جاوید حسین نے بھی شرکت کی۔