وزیر عظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی میں تیزی لائی جائے تاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھی کاروبار کے مواقع ملے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 19 جولائی 2017 23:53

وزیر عظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نیشنل بینک آف پاکستان کے گروپ چیف (اے آر جی) طارق جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر عظم یوتھ لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی میں تیزی لائی جائے تاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھی کاروبار کے مواقع ملے۔

نیشنل بینک عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دور درازعلاقوں میں بھی اپنے برانچ آفس کھولے جس میں ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پیکیجز متعارف کرائے جائیں نیشنل بینک کا خزانہ قومی خزانہ ہے نیشنل بینک اپنے پالیسیوں کو مزید بہتر بنائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے سفر میں ہماری خواہش ہے کہ نیشنل بینک بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے تمام بینکوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا ان کے مسائل دریافت کئے اور بینکوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں خصوصاً ہوٹل انڈسٹری کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیںجس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے اس شعبے میں تجربہ رکھنے والوں فائنسنگ کی سہولت فراہم کرے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے صوبے کا پہلا انڈسٹریل زون اپنے مرحلے میںہے جلد انڈسٹریل زون کو فعال کیا جائے گا جس میں چھوٹی انڈسٹریز کو مکمل تعاون فراہم کیاجائے گا سی پیک انڈسٹریل زون کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ چند لوگوں نے نیشنل بینک سے قرضے لے کر واپس نہیں کئے ہیں بینک ان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کرے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی چند لوگ جنہوں نے نیشنل بینک سے کروڑوں روپے لئے اورآج تک واپس نہیں کئے اس کی سزاء عام عوام نہیں ملنی چاہئے دیگر صوبوں کی طرح عام عوام کو بینک فائننسنگ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور قومی دولت اور بڑے بینک ڈیفالٹرز جنہوں نے آج تک کروڑوں روپے قرضے لے کرواپس نہیں کئے ہیں ان کیخلاف کارروائی کرے حکومت کا مکمل تعاون ہوگا حکومت نے صوبے میں بینکنگ کورٹ میں جج کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جو میرٹ پر فیصلے کررہا ہے جس کی وجہ سے بینکوں کی ریکوری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ہمارا مقصد عوام کا اعتماد بینکوں پر بحال کرنا ہے۔