سول اسپتال مکلی میں صحت کی سہولیات کے فقدان کے خلاف ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

بدھ 19 جولائی 2017 23:53

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء)سول اسپتال مکلی میں صحت کی سہولیات کے فقدان کے خلاف ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیراہتمام جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ایس ٹی پی کے کارکنان نے تیسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی اسپتال کے احاطے میں جاری بھوک ہڑتال کی سربراھی ایس ٹی پی لاڑ کے صدر سید جلال شاھ ضلع صدر ناتھوخان بروھی امتیازسموں راجو قریشی بشیرجوکھیو ستار میرانخور اور دیگر نے کی․ اس موقع پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایس ٹی پی رہنماوں ناتھوخان بروھی امتیاز سموں راجو قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول اسپتال مکلی کے انتظامات این جی اوز کے حوالے کرنے کے بعد اسپتال کی حالات پہلے سے بھی بدتر ہوگئے ہیں اسپتال کے تمام شعبے بند ہیں مرف این جی اوز نے اسپتال میں گارڈ ز کی تعناتی کے سوائے کچھ نہیں کیا ہے دیہات سے آنیوالے مریضوں کو کراچی اور حیدرآباد کی اسپتالوں میں علاج کیلئے منتقل کرنا روز کا معمول بنا ہوا ہے حکومت سندھ نے اسپتال کی بھتری کیلئے کروڑوں روپے فنڈ جاری کیے ہیں جو کہ این جی اوز کے ذاتی اخراجات میں خرچ ہونے لگے ہیں مریضوں کے ورثہ کو پرائیوٹ اسٹوروں سے اودیات خردنے پڑتی ہے ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ اسپتال میں صحت کی سہولیات کیلئے جدوجھد جاری کی ہے ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی تنظیموں کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی کرتی ہے ۔