اسلام آباد،سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کی 16 ویں قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

ہیلتھ پروگرام کا پیکج بڑھانے کا فیصلہ

بدھ 19 جولائی 2017 23:37

اسلام آباد،سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت  وزیر اعظم  نیشنل ہیلتھ پروگرام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی صدارت میں وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کی 16 ویں قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری وزارت قومی صحت ایڈیشنل سیکریٹری قومی صحت، وزیاعظم سیکرٹریٹ کے نمائندے، صوبائی صحت کے محکموں، وزارت خزانہ کے نمائندوں، نادرا،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے نمائندوں، اور شراکت دار اداروں نے شر کت کی اجلاس وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں ضروری فیصلے کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا تاکہ نیشنل ہیلتھ پروگرام کوپورے پاکستان تک وسیع کیا جائے اور 200 روپے سے کم یومیہ آمدنی والے خاندانوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے ان کی ہیلتھ انشورنس کی جاسکے کمیٹی نے ہیلتھ پروگرام کا پیکج بڑھانے کا فیصلہ کیا جو کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام سے مستفید ہونے والے اندراج شدہ خاندانوں کو پروگرام کے اگلے مرحلے کے دوران دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اور صوبائی صحت کے شعبہ کی سفارشات کے عین مطابق قومی سٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پروگرام کو بلوچستان کے دو اضلاع میں خضدار اور قلعہ عبداللہ سمیت پنجاب کے 12 اضلاع سمیت مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، حافظ آباد، بھکر، ، بہاول نگربہاولپور اور خوشاب تک وسعت دی جائے گی ۔آخر میں وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا، انہوں نے خاص طور پر چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے غریب خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تعاون کرتے ہوئے وقت دیا اور اس کا م کے لئے اپنی خدمات پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :