ْگوجر خان،پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،بھاری مقدار میں شراب برآمد

بدھ 19 جولائی 2017 23:35

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) ایس ایچ او گوجرخان ندیم ظفر کی ہدایت پر پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوگوجرخان ندیم ظفر کی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی قاضیاں قلزم ظہیر نے حبیب چوک میں دوران ناکہ ندیم مسیح ولد ڈیوڈ مسیح سکنہ قاضیاں سے 06لیٹر شراب برآمد کی جبکہ جاوید اقبال ولد نور محمدسکنہ جاتلی سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے دو مقدمات درج کر لیے اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کارروائی کے دوران محمدعدنان سکنہ چہاری بنگلہ سے 05لیٹر اور محمدامین سکنہ نڑالی سے 04لیٹر شراب برآمد کرکے ایف آئی آر درج کرکے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :