ملاوٹ کے خلاف مہم کسی جہاد سے کم نہیں، افتخار احمد وارثی

بدھ 19 جولائی 2017 23:35

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے عوام کو اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والے مافیائوں سے نجات دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور آنے والے دنوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت جعل سازوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرکے نتیجہ خیز سمت میں بڑھایا جائیگا۔

انہوں نے یہ بات اپنے حلقے میں مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران وہاں جمع ہونے والے معززین اور لیگی کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ ایک ایسا ناسور ہے جو عوام کی رگوں میں دوڑنے والے خون کو خراب کرکے انہیں بیمار کر رہا ہے ، یہ ناقابل معافی جرم ہے جس کے خلاف مہم کسی جہاد سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے ساتھ کھیلنے والے عناصر اپنے معمولی مالی مفاد کی خاطر اشیائے خورد و نوش کو مضر صحت اور ملاوٹ شدہ بنا کر عوام کو بیچتے ہیں ․ ان کا یہ عمل خود ان کی عاقبت بھی خراب کر رہا ہے لہذا انہیں از خود اپنی اصلاح کر لینی چاہیے ورنہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام آنے والے دنوں میں بے رحم اور بلا تخصیص کاروائیاں شروع ہونے والی ہیں جس کے دوران پکڑے جانے والے ملاوٹ مافیا کے لوگوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :