محکمہ انہار کی غفلت ، انگار کلے ڈنڈے کورونہ زیر آ ب آ گئے ، زیر آب علاقہ میں سات فٹ تک پانی پہنچ گیا

بدھ 19 جولائی 2017 23:29

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) محکمہ انہار کی غفلت ، انگار کلے ڈنڈے کورونہ زیر آ ب آ گئے ، زیر آب علاقہ میں سات فٹ تک پانی پہنچ گیا ، علاقہ مکینوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ، تفصیلات کے مطابق ساون کی شروعات ہوتے ہی بارشیں ہونے کی وجہ سے کلاڈھیر روڈ پر واقع نھر میں پانی بھر نے اور اسی پانی کا انگار کلے ڈنڈے کورونہ میں داخل ہونے سے تقریباً 80 مکانات زیر آ ب آ گئے جس سے علاقہ مکینوں کا لاکھوں روپے کی الیکٹرانکس اشیاء سمت دیگر قیمتی سامان پانی کی وجہ سے ناکارہ ہو گئے علاقہ مکینوں:سکندر شاہ، مناف گل، شاہجہان، اعظم جان، مکمل شاہ،فواد، نیاز محمد ،اور دیگر باشندوں نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ کئی سالوں سے محکمہ انھار والے نھر میں پانی زیادہ ہونے کی صورت میں یہی پانی اسی علاقے کی طرف چھوڑ دیتے تھے جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ہمارے نقصانات ہوتے رہتے تھے جس کی کئی بار شکایات بھی درج کی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور بارشوں کی اس موسم میں ان نھروں کی صفائی نہ ہونے سے محکمہ انھار کی غفلت اور علاقہ میں جاری تعمیراتی کام کی اور ٹھکیدار کی غفلت سے ایکبار پھر ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے انھوں نے کہا کہ اگر محکمہ انھار والے نھروں کی بروقت صفائی کرکے نھریں خالی کرواتے اور ٹھیکدار پانی کا راستہ بند نہیں کرتا تو ہمارے علاقے میں یہی پانی کبھی بھی داخل نہیں ہوتا انھوں نے وزیر اعلیٰ ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ سمیت محکمہ انھار کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ موجود صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی علاقہ کو پانی سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے سمیت مکینوں کی نقصانات کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر مذکورہ محکمہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :