بہتر تعلیمی نظام کے راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی

بونیر میں تعلیم کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے فری کوچنگ کلاسوں کے مثبت نتائج سامنے آ گئے ہیں، تقریب سے خطاب

بدھ 19 جولائی 2017 23:28

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی نے کہاہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیگی ،بونیر میں تعلیم کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے فری کوچنگ کلاسوں کے مثبت نتائج سامنے آ گئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے نام سے ایک گرینڈ پروگرام کے ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت ضلعی ناظم ڈاکٹر عبید اللہ خان نے کی ،اس گرینڈ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی میٹرک کے امتحانا ت میں ضلع بھر کے سطح پر سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول چرورڑئی کے طالبعلم رب نواز خان نے سرانجام دئے ،تقریب سے ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبید اللہ خان، لیفٹنٹ کرنل فیصل،نائب ضلع ناظم یوسف علی خان ،ڈی پی او محمد ارشاد خان یوسفزئی ،زوان بونیر کے کوآرڈی نیٹر انجنیئر امان خان ،فوکل پرسن زوان بونیر اے سی آر اشتیاق خان اور پی آر او جہانگیر خان ،پرنسپل جی ایچ ایس ایس چینگلئی گل رحمان اور شاہد خان نے بھی خطاب کئے ڈسٹرکٹ ناظم نے کہاکہ ضلعی حکومت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے فری کوچنگ کلاسوں کا انعقاد جاری رکھیں گے اور ان کی ہر قسم تعاون کی جائیگی ، تقریب میں ضلعی سطح پر ٹاپ ٹن طلباء کو بھی انعامات دئیے گئے جبکہ نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان نے ذاتی طور پر چیف گسٹ ضلع بھر کے سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم رب نواز کو بیس ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا۔

متعلقہ عنوان :