کے الیکٹرک کی ٹیموں نے شہر میں ہونے والی تیز بارش کے دوران سخت نگرانی کے عمل کو برقرار رکھا

بدھ 19 جولائی 2017 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) شہر میں تیز بارش کے باعث چند مقامات پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا۔کے الیکٹرک کے شہر میں کل 1600فیڈرز ہیں جن میں سے 100کے قریب فیڈرزمتاثر ہوئے۔ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کیلئے کے الیکٹرک نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا۔متعدد مقامات پر بارش کے رکتے ہی بحالی کا عمل تیز کردیا گیا اور متاثرہ فیڈرز فوری بحال کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق،’’کے الیکٹرک کی ٹیمیں اس وقت شہر کے متاثرہ حصوں میں علاقائی فالٹس کی درستگی کیلئے موجود ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط برتیں۔ٹوٹے ہوئے بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔ بجلی کے حصول کیلئے غیرقانونی طریقے اور کنڈوں کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کا استعمال میں نہایت احتیاط برتیں۔ علاقائی فالٹس کی شکایت کے حوالے سے صارفین 118کال سینٹر یا 8119پر ایس ایم ایس یا پھر کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کرسکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ عنوان :