جیکب آباد ،3 ماہ قبل چوروں کی فائرنگ سے قتل ہونیوالی خاتون کے قتل کا جرگہ، 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد

بدھ 19 جولائی 2017 23:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) جیکب آباد کے قریب 3 ماہ قبل چوروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا جرگہ، 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب قصبہ مرزا واہ میں 3 ماہ قبل محمد نواز مہر کے گھر میں چوری کے ارادے سے داخل ہونے والے چوروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والی 4 بچوں کی ماں نور جہاں زوجہ محمد نواز مہر قتل ہوگئی تھی،چوروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا جرگہ گذشتہ روز مبارکپور میں سردار خان مہر اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی کی سرپنچی میں ہوا،جرگے میں فریقین کے بیان سننے کے بعد قتل میں ملوث چوروں ابراہیم، گل میر مہر، پتافی بنگلانی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا، جرمانے کی رقم میں سے 5 لاکھ روپے موقع پر ادا کئے گئے جبکہ بقایا رقم تین اقساط میں ادا کی جائے گی، فیصلے کے دوران مقتول خاتون کا شوہر مسلسل روتا رہا اور فیصلے کے سرپنچوں کو روتے ہوئے کہنے لگا کہ قاتلوں نے میری اور میرے بچوں کی زندگی تباہ کردی ہے میں غریب آدمی ہوں اس لیے فیصلہ قبول کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :