اوکاڑہ، بوسیدہ مکان کی دیوار گر نے سے دو بچے ملبہ تلے دب کر جاں بحق

بدھ 19 جولائی 2017 23:23

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) منڈی احمد آباد کے قریب بوسیدہ مکان کی دیوار اچانک گر نے سے دو بچے ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کو زخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد کے علاقہ حاجی چاند کا کہ قریب ایک بوسیدہ مکان کی دیوار اچانک گر نے سے تین بچے آٹھ سالہ آصف ،12سالہ جنید اور پانچ سالہ صباء نامی بچی ملبہ تلے دب گئے جنھیں لوگوں نے باہر نکالامگر ملبے تلے دب جانیو الے 12سالہ جنید اور پانچ سالہ صبا ء دم توڑ گئے جبکہ آصف کو شدید زخمی حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :