کوئٹہ،کسٹم حکام نے مختلف کا رروائیوں میں 75 لاکھ روپے مالیت کی2 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور موبل آئل برآمد کرلئے

بدھ 19 جولائی 2017 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے مختلف کا رروائیوں میں 75 لاکھ روپے مالیت کی2 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور موبل آئل برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید خان جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہا نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان سمگل کر نا چا ہتے ہیں جس پر انہوں نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو جنید محمود کی سر برا ہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سپریٹنڈنٹ بلیلی چیک پوسٹ سردار شاہ زمان جو گیزئی، انسپکٹر سلیم آغا، انسپکٹر تنویر احمد، حوالدر سائیں ممتاز ، حوالدر بارک شاہ، حوالدار ملک حنیف اور کسٹم کے دیگر اہلکاروں نے بلیکی چیک پوسٹ پر کا رروائی کر تے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ ڈمپر اور لاکھوں روپے مالیت کی پراڈو گاڑی اور لاکھوں روپے مالیت کے موبل آئل برآمد کر کے قبضے میں لے لیا جس کی قیمت 75 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے نامعلوم سمگلر یہ مال اندرون بلوچستان سمگل کر نا چا ہتے تھے جس کو کسٹم کے عملے نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے ناکام بنا دیں ڈپٹی کلکٹر کسٹم جنید محمود نے بتایا کہ کسٹم کا عملہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ کسٹم کے عملے نے بلا تفریق سمگلنگ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائیاں کی ہے اور کر تے رہیں گے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ملنے والے ہدف کو گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کسٹم کے آفیسران عملے کے تعاون سے عبور کرینگے کیونکہ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کے روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :