ملک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ ، ایچ آئی ٹی میں دفاعی پیداوار کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی آرمی چیف کی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 19 جولائی 2017 23:17

ملک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بدھ کو ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں ایچ آئی ٹی میں دفاعی پیداوار کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

(جاری ہے)

معیاری دفاعی پیداوار صلاحیت پر آرمی چیف نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی نے دفاعی شعبے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، ملک کی روایتی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے میں ایچ آئی ٹی کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے ایچ آئی ٹی کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا، آرمی چیف نے دفاعی انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور حمایت کا یقین دلایا، آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی میں دفاعی صلاحیت اور متعلقہ منصوبوں کا بھی مشاہدہ کیا، واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے چند روز قبل اپنی دفاعی انڈسٹری کو پیداوار بڑھانے کی ہدایت کی تھی ۔