مولانا فضل الرحمن ایک نظریئے کا نام ہے،جمعیت شعائر اسلام کی محافظ جماعت ہے، ۔محمو د احمد خان بیٹنی

جمعیت کی جہد و جہد کا مقصد ملک کو ایک فلاحی و اسلامی ریاست بنانا ہے، عام انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے

بدھ 19 جولائی 2017 22:54

مولانا فضل الرحمن ایک نظریئے کا نام ہے،جمعیت شعائر اسلام کی محافظ جماعت ..
ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام حق کی نمائندہ جماعت ہے جمعیت شعائر اسلام کی محافظ جماعت ہے قائد مولانا فضل الرحمن ایک نظریئے کا نام ہے، لوگوں کی بے لوث خدمت ان کا نصب العین ہے ۔خدمت کی سیاست کر نا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔محمو د احمد خان بیٹنی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 69 ٹانک محمو احمد خان بیٹنی نے یونین کونسل گائوں کڑی مروتی ملک نصیب اللہ کی رہائش گاہ پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی جہد و جہد کا مقصد ملک کو ایک فلاحی و اسلامی ریاست بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حق کی نمائندہ جماعت ہے جمعیت شعائر اسلام کی محافظ جماعت ہے قائد مولانا فضل الرحمن ایک نظریئے کا نام ہے، لوگوں کی بے لوث خدمت ان کا نصب العین ہے ۔

(جاری ہے)

خدمت کی سیاست کر نا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔عوامی جلسے خطاب کرنے سے پہلے یونین کونسل وڑسپون گائوں کڑی مروتی کے عوام نے ایم پی اے محمود احمد خان کا پر وقار طریقے سے استقبال کیا اور مہمان خاص کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔

جلسہ گاہ میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ٹانک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی زمان خان بیٹنی ،جنڈولہ پریس کلب ایف آر ٹانک کے صدر ایوب بیٹنی ،روشن ضمیر ،اسحاق خان ،پرویز خان بھی موجود تھے ،عوامی جلسے میں ایم پی اے محمود خان گائوں کڑی مروتی کے لئے ٹیوب ویل کا اعلان کردیا اور خاستہ گلیوں کے لئے دس لاکھ روپے پہلے رکھے تھے جسکی ٹینڈ ر بھی ہوچکی ہے جو جلد ان پر کام شروع کیا جائے گا ۔

ملک نصیب اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقیاتی کاموں پر ہم ایم پی اے محمود خان کے بہت مشکور ہیں اور کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں کڑی مروتی پولنگ اسٹیشن کے علاوہ یونین کونسل کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر مخالفین کو عبر ت ناک شکست سے دو چار کریں گے اور محمود احمد خان کو ایک بار پھر اللہ کی فضل و کرم سے ممبر صوبائی اسمبلی کو منتخب کریں گے

متعلقہ عنوان :